کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے، بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔
وزیراعلیٰ نے حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون، سیکریٹری پراسیکیوشن، ایڈوکیٹ جنرل او ر پراسیکیوٹر جنرل اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…