تبدیلی کا وقت ہے، وقار یونس کا مستعفی ہونے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ وقار یونس نے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اہم بیان جاری کر دیا . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اورمینجمنٹ کیساتھ کام کرنا اعزاز ہے ،ان کاکہناتھا کہ پوری تندہی سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کی .

دوسال میں باؤلرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے ہر ممکنہ کوشش کی . وقار یونس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز تھا، ٹیم کو الوداع کہنا مشکل ضرور ہے لیکن تبدیلی کا وقت ہے . وقار یونس نے کہاکہ الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے ، مگر تبدیلی کا یہی درست وقت ہے . سابق بولنگ کوچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا . . .

متعلقہ خبریں