کچلاک میں پراسرار بیماری پھیلنے سے اونٹ ہلاک ہونے لگے، مالکان کو بھاری نقصان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب اونٹ پراسرار بیماری کے باعث ہلاک ہونے لگے، مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان کا سامنا، مالکان مزید نقصان سے بچنے کے لئے بیمار اونٹوں کو ذبح کر کے گوشت مارکیٹوں میں فروخت کے لئے بھیجنےلگے . مزدوروں کے مطابق کچلاک بائی پاس پر کے مطابق کچلاک بائی پاس پر 15اونٹ پراسرار بیماری کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں جس کے باعث اونٹوں کے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے، مزدوروں کے مطابق نقصان سے بچنے کے لئے مالک مردہ اور بیمار اونٹوں کو ذبح کروا کر کوئٹہ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لئے بھیجنے لگے ہیں .

اونٹوں کو لانے والے مزدو ر درد سے تڑپتے اونٹوں کو ادویات دے رہے ہیں . مزدور کے مطابق اونٹوں کا ریوڑ سوئی کے علاقے سے کوئٹہ میں بیچنے کے لئے لایا گیاتھا اور گزشتہ رات سحری کے وقت اونٹوں کی حالت خراب ہوئی اور ایک ایک کرکے اونٹ مرنا شروع ہوگئے .

. .

متعلقہ خبریں