عید فلم فیسٹیول: ماہرہ خان اور مہوش حیات آؤٹ، عائشہ عمر اور سعدیہ خان اِن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس بار فلم بین سپر اسٹار ماہرہ خان، مہوش حیات، ہانیہ عامر اور صبا قمر کی کوئی فلم نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ ان کی کوئی فلم عید الفطر پر ریلیز نہیں ہوگی۔دوسری جانب ڈراموں کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی اس عید فیسٹیول میں ایک نہیں بلکہ دو فلمیں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی ہیں۔
ان فلموں میں ایک شایان خان اور فیصل قریشی کی ’منی بیک گارنٹی‘ اور دوسری ہدایت کار کامران شاہد کی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ شامل ہے۔
اسی طرح میکال ذوالفقار کی بھی دو فلمیں ریلیز ہوں گی جبکہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی بھی رواں برس کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ البتہ فواد خان مسلسل سنیما گھروں میں راج کرتے رہیں گے۔ایک جانب ان کی ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ رنگ جماتی رہے گی تو دوسری جانب وہ ’منی بیک گارنٹی‘ میں مزاحیہ اور دلچسپ کردار میں فلم بینوں کے دل جیتیں گے۔

Recent Posts

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

9 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

15 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

23 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

29 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

45 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

1 hour ago