عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے، 60سال سے ہمسائے ہیں، اعتزاز احسن


لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے، 60 سال سے ہمسائے ہیں، اپنے دوست پر گولی چلے اور میں جاؤں نا؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی ثاقب نثار کے پیچھے نہیں کھڑا، مجھ پر 10ہزار روپیہ جرمانہ کیا تھا، میں نے جدوجہد چیف جسٹس کیلئے کی افتخار چوہدری کیلئے نہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی تاریخی طور پر کھڑی ہے اور میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمیں سپریم کورٹ کے اختیارات کی جدوجہد چلانی ہے، وکلا کو اٹھنا چاہیے جاگنا ہے یہ ایشو سنجیدہ اور سنگین ہوگیا ہے، عدالت کے اندر اور باہر سے دراڑ ڈالی جا رہی ہے، وکلا، جج اور سینئر وکلا کو سوچنا ہے کیا کریں؟سینئر قانون دان نے کہا کہ تحریک کے پیچھے تحریک انصاف سمیت ہر جماعت کا ہاتھ ہے، میرا خیال ہے معاملات بگڑیں گے۔
اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ زرداری نے کہا وکلا تحریک میں اعتزاز احسن کسی اور کو رپورٹ کررہے تھے، جس کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کیانی اٹھ کر ایم ایس کے دفتر گئے اور وہاں سے اعتزاز کو فون کیا، زرداری نے کہا کیانی ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور انہیں کہا چوہدری افتخار کو بحال کردیں۔
اس سوال پر کہ باجوہ نے ثاقب نثار کو کہہ کر بلاول کا نام نکلوایا، اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں، باجوہ کی کسی اسٹوری کا مجھے پتہ نہیں، آصف زرداری مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی اور کو رپورٹنگ پر نہیں تھا جب زرداری صدر تھے، تحریک کے دوران دس بارہ بار ملا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں رضا ربانی نہیں ہوں جو کنی کترا کر بھاگ جاؤں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago