لاڈلے کو 2018میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتاتو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا ،نوازشریف

مدینہ منور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ لاڈلے کو 2018میں دھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتاتو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا ،2013میں اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کو مشکلات سے نکالا ، عمران خاان کے چار سالہ دور میں لوگ بد حال ہوئے ، مسلم لیگ (ن)ہی عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالے گی ،مسلم لیگ (ن)عوام کی جماعت ہے ۔

چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں تاکہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکے ۔وہ یہاں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر کے اعزاز میں اپنی جانب سے دی گئی دعوت افطار کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔ انہوںنے دونوں رہنمائوں کو عمرہ ادائیگی کی مبارکباد بھی دی ۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے بھی نوازشریف کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد دی جس پر میاں نوازشریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسین نواز،سہیل ضیاء بٹ سمیت دیگر فیملی ممبران موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ2018میں لاڈلے کو دھاندلی کے ذریعے لایا گیا اور اس ناکام تجربہ کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ، اگر لاڈلے کودھاندلی کے ذریعے نہ لایا جاتا تو آج پاکستان بہت آگے جا چکا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کی جماعت ہے ۔

ہم الیکشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ، چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہوں تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کا اثاثہ اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو باعزت اور باوقار مقام تک پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جھوٹ کافی حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اور بہت جلد مکمل بے نقاب ہو گا،جن لوگوں کو زبردستی ملک پر مسلط کیا گیا تھا انھوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس دو راستے تھے یا تو وہ اپنی سیاست بچاتی یا ملک لیکن ہم نے ملک بچانے کو ترجیح دی ۔ انہوںنے کہاکہ حالات مشکل ہیں لیکن اگر حکومت کو سہولت سے کام کرنے دیا جائے تو ہم اس مشکل پر مرحلہ وار قابو پا سکتے ہیں۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ میاں نوازشریف پر قسمت مہربان ہے ،پاکستان اس وقت جس مشکل صورت حال سے دوچار ہے ۔انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف نے عزم اور حوصلے سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور وہ اسی حوصلے کے ساتھ ملک کو دوبارہ بہتری کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی امریکہ کی مرضی پر منحصر نہیں ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

3 hours ago

خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…

4 hours ago

پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…

4 hours ago

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا:علی امین گنڈاپور

صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…

4 hours ago

قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…

5 hours ago