ایک اور اوباش کی راہ چلتی لڑکیوں سے نازیبا حرکت

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، سمن آباد پولیس نے راہگیر لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی، جو اچھرہ کا رہائشی ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سٹی فورٹی ٹو کو ملنے والی سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ملزم دکھائی دیتا ہے، ملزم راہ گیر لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کے بعد فرار ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں ایسے واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے، ملزموں نے خواتین کی عزت نفس کو پامال کرنے کا وطیرہ بنالیا ہے جبکہ سکیورٹی ادارے ایسے درندوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں، مگر بدقسمتی سے پولیس میں چھیی کو کالی بھیڑیں جو اس ملزموں کے خلاف دکھاوے کے لئے کارروائی کرتی اور بعد میں رشوت لے کر عزت وتکریم کے ساتھ رخصت کردیتی ہیں۔

گزشتہ روز ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا, جلو بوٹینیکل گارڈن میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے یونین کے ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا، ثمرہ نامی خاتون بوٹینیکل گارڈن میں ڈیلی ویجز پر سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے رہی تھی،سیکورٹی سپروائزر امجد بھٹی اور پھر ایچ کے ملازم عاصم پر ہراساں کیا۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق امجد بھٹی اور عاصم دوستی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے بات نہ ماننے پر دوران ڈیوٹی مختلف طریقوں سے زدکوب کیا گیا خاتون نے ہراساں کرنے خلاف ون فائیو پر اطلاع بھی دی تھی، افسران نے معاملہ رفع دفع کروا کرکے پہلے تبادلہ کروایا پھر نوکری سے نکال دیا۔خاتون کے مطابق یونین کسی قسم کی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی پولیس تاحال شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرسکی۔

Recent Posts

فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

3 mins ago

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

16 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

9 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

9 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago