الیکشن فنڈز کی عدم فراہمی کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے پنجاب انتخابات کیس میں فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ انتخابات کے لیےفنڈز نہیں مل سکے اور اسٹیٹ بینک نے رقم منتقل نہیں کی۔ادھر اسٹیٹ بینک نے بھی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں رقم کی منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں۔
وزارت خزانہ نے بھی فنڈز سے متعلق رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے، عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ وزارت خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز منتقلی پر قانونی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا ہے۔
تمام رپورٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کروادی گئیں جو ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائیں گی۔سپریم کورٹ نے رقم منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد رپورٹس آج طلب کی تھیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago