لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ہائیکورٹ میں عمران خان کی ایک ہی نوعیت کے مقدمات درج کرنے کیخلاف اور ممکنہ زمان پارک آپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست میں ہمیں کچھ فوری نوعیت کا نظر نہیں آیا، ماضی قریب میں ہم نے زمان پارک کے باہر بہت افسوسناک صورتحال دیکھی ہے
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلطان صفدر نے دلائل دیے کہ عمران خان کے خلاف ایک کے بعد ایک کیس درج ہو رہا ہے ، پنجاب میں عمران خان کے خلاف 80 کیسز درج کیے گئے ہیں ، عدالتیں پولیس کے اختیارات کے غلط استعمال کو روک سکتی ہیں ، ہمیں انفارمیشن ملی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران کوئی آپریشن ہو سکتا ہے ۔ پانچ دن کے لیے ہمیں ریلیف دے دیں ۔ کیونکہ پانچ دن کے لیے عدالتیں اور انصاف کے دروازے بند ہوں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ انصاف کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار ایسا ریلیف مانگ رہا ہے جس کی بنیاد صرف خدشات ہیں ، ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی آپریشن پلان نہیں کیاگیا، لیکن مختلف کیسز میں جے آئی ٹیز بنی ہیں اگر کوئی شواہد سامنے آتے ہیں تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر درخواست گزار ضمانت پر ہیں تو پھر آپ انہیں ہاتھ نہیں لگا سکتے، آپ عید کے دنوں میں کچھ نہیں کریں گے۔عمران خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ ان کی باتوں سے مجھے اب کنفرم ہوگیا ہے یہ ایکشن لیں گے، میں نے شورٹی بانڈ دیا اور اسلام آباد گیا، لیکن انہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا، مجھے اطلاع ہے انہوں نے میرے گھر ایکشن کرنا ہے۔
جسٹس انوار الحق نے کہا کہ اپنی اپنی باری پر ہر کوئی تشدد کرتا ہے ، عید کا موقع ہے ایک دوسرے کو گلے ملیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ خان صاحب آپ کی یہ باتیں ہم بہت بار سن چکے ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ کوئی نئی بات کرین قوم کو مستقبل کا پلان دیں۔
لارجر بینچ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں کیس کی سماعت تک سائل کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی درخواست دو مئی کو سماعت کے لیے مقرر ہے ۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

1 min ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago