(قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی نے طلبہ و طالبات کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا، ریجنل ڈائریکٹر کالجز نےکہا ہے کہ ویکسینیشن کے بغیر طلبہ نہ امتحان دے سکیں گے نہ پریکٹیکلز ۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ وطالبات کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ وطالبات امتحان دے سکیں گے نہ ہی پریکٹیکلز دے سکیں گے،خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے زائد عمر طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسینیشن کا آغاز کیا جائے گا، تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگا۔ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند کرنے کی افواہیں۔۔۔۔۔این سی او سی نے تردید کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…