ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کروائے جائیں، وزارت دفاع کی سپریم کورٹ سے استدعا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں الیکشن کا حکم واپس لینے اور ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی استدعا کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ وزارت دفاع کی جانب سے عدالت عظمیٰ سے انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
وزارت دفاع نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے، قومی،بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں۔ایکسپریس نیوز نے وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ کو بھیجی گئی درخواست کے مندرجات کا معلوم کیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں پڑوسی ملک کے حالات کا ذکر کیا ہے جبکہ یہ بھی بتایا ہے کہ انتخابات کیلیے 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد آرمڈ فورس اور رینجرز کے جوانوں کی خدمات درکار ہوں گی، سیاسی حالات کے پیش نظر اضافی نفری کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال کی روشنی میں پولیس سیکیورٹی انتظامات کیلیے ناکافی ہوگی جبکہ کے پی اور بلوچستان میں جاری آپریشنز کی وجہ سے جوانوں کو فوری ہٹانا ممکن نہیں ہے، ان دونوں صوبوں میں آپریشنز کی وجہ سے ہی پنجاب اور سندھ کی صورت حال بہتر ہے اگر جوانوں کو ہٹایا گیا تو پنجاب اور سندھ میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوجائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے آغاز تک سیکیورٹی فورسز دستیاب ہوں گی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو فنڈ نہ ملنے سمیت ساری صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار کو جمع کرادی جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی اپنی رپورٹ جمع کرادی، جس میں الیکشن کمیشن کو رقم منتقل نہ کرنے کی وجوہات بیان کی گئیں ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت اسٹیٹ بینک کو فنڈ کے اجرا سے روکا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے بھی اپنی رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے جمع کرائی۔ جس میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل کی گئیں ہیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جبکہ فنڈز منتقلی پر قانونی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی رپورٹس ججز کو چیمبر میں بھیجی جائیں گی۔

Recent Posts

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

2 mins ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

6 mins ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

17 mins ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کراچی، گورنر سندھ خود گاڑی ڈرائیو کرتے رہے

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری…

2 hours ago

ایم کیو ایم کے پاس نہ وزیر اعظم کی سیٹ ہے نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی میئر کراچی کی، مصطفیٰ کمال

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم…

2 hours ago