آئی ایم ایف کو یقین دہانی کے باوجود پیٹرول سبسڈی کی سمری ارسال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول سبسڈی اسکیم کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود حکومت نے سمری پیش کر دی۔آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول سبسڈی اسکیم کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلیے امیر طبقے سے 75 روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے پیکیج متعارف کرانے کی سمری پیش کر دی۔
وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کیلیے سمری بھیج دی ہے، سمری اس وقت پیش کی گئی جب وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ریلیف پیکیج کا ’تصور‘ دیا تھا۔فروری میں وزیر اعظم نے موٹرسائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کے کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے 50 روپے فی لٹر زیادہ وصول کر کے پیٹرول پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔
سمری سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے ان صارفین سے 75 روپے فی لیٹر تک اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو پہلے ہی ریکارڈ 282 روپے فی لیٹر قیمت بمشکل ادا کر رہے ہیں،اس اسکیم کو لوگوں کی اکثریت کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Recent Posts

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

8 mins ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

14 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

16 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

19 mins ago

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…

22 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…

29 mins ago