سائنس دانوں نے طشتری میں دھڑکتا دل بنا لیا


میونیخ(قدرت روزنامہ) سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے طشتری (پیٹریائی ڈش) میں دھڑکتا ہوا چھوٹا دل بنایا ہے جو مستقبل میں دل کے مسائل کو حل کرنے کے لیے راہیں ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جرنل نیچر بائیو ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے اس کارنامے کے لیے 35000 پلوری پوٹینٹ اسٹیم سیلز (خلیاتِ ساق) کا استعمال کیا۔ ان خلیات کو سینٹری فیوج کا استعمال کرتے ہوئے تیزی سے گھمایا گیا۔
سائنس دانوں کی جانب سے کیے جانے والے اس عمل کا مقصد دل کے بننے کے ابتدائی مراحل کے متعلق مزید فہم حاصل کرنا اور مختلف مسائل کے لیے علاج دریافت کرنا تھا۔ ایک طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعدد سِگنلنگ مالیکیول (وہ مالیکیول جو دوسرے مالیکیول سے جڑے ہوتے ہیں) کو متعدد ہفتوں کے دورانیے میں سیل کلچر (ایک عمل جس میں زیرِ نگرانی خلیوں کی نمو ہوتی ہے) میں داخل کیے گئے۔
جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونیخ میں پروفیسر اور تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر الیسینڈرا موریٹی کا کہنا تھا کہ اس طرح سے ہم جسم میں موجود دل کی نشو نما کو قابو کرنے والے سگنلز رسانی کی راہ داریوں کی نقل کرتے ہیں۔اس کے نتیجے میں نصف ملی میٹر قطر آرگنائیڈ (تجربہ گاہ میں بنائے جانے والے بافت) وجود میں آتا ہے اور جب یہ خون گردش نہیں کرتا تب اس کو بجلی سے حرکت دی جاسکتی ہے اور یہ انسانی دل کی طرح سکڑ سکتا ہے۔
جرمن یونیورسٹی کی ٹیم دنیا کی پہلی ٹیم ہے جس نے کامیابی کے ساتھ دل کی بیرونی پرت (ایپی کارڈیم) میں موجود خلیوں اور دل کے پٹھوں کے خلیوں کے ساتھ ایک آرگنائیڈ بنایا ہے۔سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ انسان کا دل حمل ٹھہرنے کے تین ہفتوں بعد ہی بننا شروع ہوجاتا ہے۔
تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر اینا مائیر کے مطابق یہ سمجھنے کے لیے کہ دل کیسے بنتا ہے، ایپی کارڈیم خلیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ دل میں موجود دیگر اقسام کے خلیے، مثال کے طور پر بافتوں کو جوڑنے اور خون کی رگوں کے خلیے، سب ان خلیوں سے بنتے ہیں۔ ایپی کارڈیم دل کے چیمبرز کے بننے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

8 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

22 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

7 hours ago