غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت غلط ہی رہے گا، جسٹس فائز عیسٰی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت غلط ہی رہے گا۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس کی شق مظلوموں کے لیے رکھی گئی تھی کسی کو فائدہ دینے کے لیے نہیں۔ اس کا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ نمبرز گیم سے جھوٹ سچ میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔ ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ پاس ہے۔کہیں نہیں لکھا سنیئر جج یا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ کا مطلب تمام ججز ہیں۔جسٹس قاضی فائز نے مزید کہا کہ آج بھی اگر ریفرنڈم کروانا چاہیں تو شاید ہی کوئی کہے کہ جسٹس منیر کا فیصلہ درست تھا۔ آئین بہت اہم اور مقدم ہے۔ آئین پر بار بار وار کیے گئے لیکن آئین قائم رہا۔ آئین ہمارے لیے ایک ایسا تحفہ ہے جو بار بار نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے اپنے آپ کو خود آئینی تحفظ دیا۔ ملک کے آئین کے ساتھ عجیب عجیب چیزیں کی گئیں۔تاریخ کتنا سکھائے گی سات سبق تو دے چکی۔ بڑے بڑے وکیل اگر آئین کو سمجھیں تو زیادہ مسائل پیدا نہ ہوں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

6 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

7 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

7 hours ago