آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے، شازیہ مری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا، آج کے دن خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت ملی۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر وفاق کو مضبوط کیا، اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ثمرات کی وجہ سے پارلیمنٹ تیسری بار اپنی مدت پوری کر رہی ہے، پارلیمنٹ بااختیار ہو گی تو باہر سے مداخلت ختم ہو گی۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

3 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

11 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

20 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

34 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

39 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

52 mins ago