بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، شعیب ملک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو رضا کارانہ طور پر خود قیادت چھوڑ دینی چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں سید یحییٰ حسینی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین بلے باز ہے، لیکن ہم لوگ اس کی قائدانہ صلاحیتوں اور بیٹنگ کی اہلیت کو ایک ترازو میں رکھ کر ناانصافی کرتے ہیں۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایسا 20 سے 25 سال پہلے ہوتا تھا، جب ایک کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی سے میچ جِتا دیا کرتا تھا، آج ایسا نہیں ہے، آپ کو ٹیم میں چار سے پانچ پرفارم کرنے والے درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ بابر اعظم کی جگہ ہوتے تو قیادت سے علیحدہ ہو کر اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھتے، انہوں نے بابر اعظم کے قریبی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیں۔
سابق کپتان شعیب ملک کہتے ہیں اس سے بابر اعظم بین الاقوامی سطح کے کئی اور ریکارڈ بنا سکتے ہیں اور صرف دباؤ ان کی بیٹنگ تک محدود رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی ابھی بہتری کے عمل سے گزر رہی ہے اور اس میں پختہ ہونے میں انہیں بہت وقت درکار ہے، ہمارا کلچر یہ ہے کہ ہم فوراً نتائج کی امید کرتے ہیں۔

Recent Posts

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

2 mins ago

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ…

12 mins ago

وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون کو…

22 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائدکردی گئی۔ نجی…

42 mins ago

مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے،پرویز الٰہی نے ’مشورہ‘ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز…

55 mins ago

اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی…

59 mins ago