طیبہ گل معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا سابق چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال اور 20 افسران کیخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جاوید اقبال سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت میں دلائل دیے اور کہا کہ طیبہ گل نے سابق چیئرمین، ڈی جی نیب لاہور اور دیگر کیخلاف بےبنیاد درخواستیں دائر کیں۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت لاہور سمیت متعدد فورمز پر غیر قانونی کارروائی جاری ہے، بےبنیاد درخواستوں کے ذریعے کردار کشی کی جارہی ہے۔
وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے استدعا کی کہ عدالت طیبہ گل کی درخواستوں پر کارروائی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے جاوید اقبال اور 20 افسران کیخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس اور دیگر فورمز پر جاری کارروائیاں بھی روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے طیبہ گل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

4 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

9 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

16 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

18 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

19 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

24 mins ago