پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں نہ پی ٹی آئی کے، ہمارا اپنا مؤقف ہے، مولانا عبدالاکبر چترالی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ ہم نہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور نہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہیں، ہمارا اپنا مؤقف ہے جو واضح ہے کہ الیکشن پورے ملک میں یکساں ہونا چاہئیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے مذاکرات شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ادارے ایک دوسرے کے سامنے آجائیں، تمام اداروں کا اپنا اپنا آئینی کردار ہے، اسے اسی میں کام کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی قانون قرآن و سنت اور آئین سے متصادم ہو تو عدلیہ نوٹس لے سکتی ہے۔ اب تو صورتحال یہ ہے قانون دروازے سے نکلتا نہیں اس کا نوٹس لے لیا جاتا ہے۔
مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی صورتحال کا شکار ہے، آئی ایم ایف سخت ترین شرائط عائد کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی خلفشار بیرونی سازش سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ قرآن پاک کا بھی فرمان ہے کہ معاملات میں مشاورت کریں، مذاکرات جب بھی ہوتے ہیں بغیر شرائط کے کیے جاتے ہیں۔
مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پھر ثالث کو فیصلے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا واضح مؤقف ہے کہ الیکشن یکساں ہونے چاہئیں۔ الگ الگ الیکشن ہوئے تو خدانخواستہ خانہ جنگی کی صورتحال بن جائے گی۔

Recent Posts

ویل ڈن ٹیم! آئر لینڈ کے خلاف ایسی جیت کی ضرورت تھی: شاہد آفریدی

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف میچ…

1 min ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی (قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج…

4 mins ago

سرفراز بگٹی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلامیے…

15 mins ago

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی…

25 mins ago

لاہور ہائی کورٹ: گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب)…

35 mins ago

وزیر خارجہ پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کیلئے چین پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار چین پہنچ گئے ہیں جہاں…

52 mins ago