سفارش اور کوٹے پر آئیں گے تو کون انصاف کرے گا، جاوید لطیف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سفارش اور کوٹے پر آئیں گے تو کون انصاف کرے گا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج آئین و قانون کی پاسداری کی بات ہوتی ہے تو 90 روز میں انتخابات کا کہا جاتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا میرا آئین یہ کہتا ہے جسٹس منیر کے جس فیصلے سے انتشار کا سلسلہ شروع ہوا وہ جاری رہے؟ان کا کہنا تھا کہ دو جونیئر ججز کو سپریم کورٹ کا حصہ بنانے کےلیے وزیر قانون کو طاقتور لوگوں نے کہا، کیا انصاف کرنے والے کسی دباؤ سے ججز لگائیں گے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ جب بھی بحران آئے تو لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کن کے فیصلے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طاقتور لوگوں کی کونسی بات پر وزیر قانون مجبور ہوئے یہ ہاؤس کو بتانا چاہیے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ثاقب نثار کہتا ہے میں ڈیم فنڈ کا حساب دینے کا پابند نہیں، کیا یہ ایوان پوچھنے کا مجاز ہے کہ عدلیہ میں بیٹھے لامحدود اختیارات کے مالک ہی انتظامی حکم دیں؟

Recent Posts

اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو ”دودھ والا،، قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)سپر سٹار اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کی صبح سویرے اٹھنے…

14 mins ago

آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف کامیابی، قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

کنبرا (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ…

17 mins ago

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دھماکا خود کش تھا، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

26 افراد جاں بحق ہوئے، 7 تا 8 کلو بارود استعمال ہوا، تحقیقاتی ٹیموں نے…

3 hours ago

بھارت میں جسے ناچ گانا نہیں آتا اس کا رشتہ نہیں ہوتا، یہاں جسے آتا ہے اس کی شادی نہیں ہوتی: اداکارہ دیدار

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ و رقاصہ دیدار…

3 hours ago

ہرنائی زیارت روڈ پر کوئلے سے لدے 3 ٹرک جلا دیے گئے

ہرنائی(قدرت روزنامہ)ہرنائی زیارت روڈ پر مانگی کے مقام پر کوئلے سے لدے 3 ٹرکوں کو…

3 hours ago

وزیراعظم پاکستان اور گورنر سندھ کے گورنر بلوچستان کے ساتھ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ سے متعلق ٹیلیفونک رابطے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر بلوچستان جعفرخان…

3 hours ago