عوام کو روٹی کے لالے۔۔۔ایک ہفتے میں 20کلو آٹا 70روپے مہنگا

(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے تک مہنگا ہو گیا،کراچی میں فروخت ہونے والا آٹے کی قیمت سب سے زیادہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آٹا سب سے زیادہ مہنگا کراچی میں ہوا، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے تک فروخت ہوا۔گزشتہ ہفتے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بھی مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا،اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن، بیف، مٹن،کوکنگ آئل اور گھی سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تدریسی عمل کا تسلسل برقرار ر کھنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago