خام مال کی درآمد میں اضافہ سے تجارتی توازن متاثر ہوا ، وزیر خزانہ

(قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارتی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا . تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزارت تجارت سے ہر ماہ کی درآمدات و برآمدات کا تجارتی صورتحال کرنے کا کہہ دیا، اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری تجارت نے شرکا کو گزشتہ 2 ماہ کے دوران تجارتی توازن پر بریفنگ دی .

بریفنگ میں کہا گیا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ویکسین کی خریداری سے درآمدات میں اضافہ ہوا،وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خام مال کی درآمد میں اضافہ سے بھی تجارتی توازن متاثر ہوا ہے . اعلامیے کے مطابق تجارتی خسارہ پائیدار سطح پر ہے، اس سے حوصلہ افزا معاشی بحالی ہوگی، حکومتی پالیسوں کی وجہ سے ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2021 میں شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ کی گئی، اشیا کی طلب میں اضافے سے درآمدات بڑھی ہیں . وزیر خزانہ نے دوران اجلاس کہا کہ وزارت تجارت ہر ماہ درآمدت و برآمدات کا حساس تجزیہ کرے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت کورونا وائرس وبا کے باوجود معاشی بحالی میں تیزی آئی ہے اور یہ صحیح سمت میں گامزن ہے . یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق، 3316 نئے کیسز رپورٹ . .

متعلقہ خبریں