خام مال کی درآمد میں اضافہ سے تجارتی توازن متاثر ہوا ، وزیر خزانہ

(قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارتی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزارت تجارت سے ہر ماہ کی درآمدات و برآمدات کا تجارتی صورتحال کرنے کا کہہ دیا، اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری تجارت نے شرکا کو گزشتہ 2 ماہ کے دوران تجارتی توازن پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ویکسین کی خریداری سے درآمدات میں اضافہ ہوا،وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خام مال کی درآمد میں اضافہ سے بھی تجارتی توازن متاثر ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تجارتی خسارہ پائیدار سطح پر ہے، اس سے حوصلہ افزا معاشی بحالی ہوگی، حکومتی پالیسوں کی وجہ سے ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2021 میں شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ کی گئی، اشیا کی طلب میں اضافے سے درآمدات بڑھی ہیں۔ وزیر خزانہ نے دوران اجلاس کہا کہ وزارت تجارت ہر ماہ درآمدت و برآمدات کا حساس تجزیہ کرے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت کورونا وائرس وبا کے باوجود معاشی بحالی میں تیزی آئی ہے اور یہ صحیح سمت میں گامزن ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق، 3316 نئے کیسز رپورٹ

Recent Posts

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزراء نے اہل خان کے مسائل سنے اورمغویں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی…

4 mins ago

میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں، اللہ مجھے اٹھالے، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا بل دیکھ کر تلملا گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینیئر اداکار راشد…

25 mins ago

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات

گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچائی گئیں کراچی…

37 mins ago

لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی۔۔ کیا آپ اس مشہور اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)"لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی" یہ کہنا ہے ایک سوشل…

52 mins ago

قدرت کا عذاب یا کچھ اور٬ پانی کی تہہ میں موجود ناقابلِ یقین مقامات جو کبھی زمین کے اوپر ہوا کرتے تھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا کہ آپ نے اگر چند…

1 hour ago

راولپنڈی;اڈیالہ جیل میں تین حوالاتیوں کا منصوبہ بندی کے تحت جھگڑا، ایک حوالاتی زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تین حوالاتیوں کا منصوبہ بندی کے تحت جھگڑا،خود ساختہ کٹر…

1 hour ago