یمن، امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 85 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

صنعا(قدرت روزنامہ) یمن کے دارالحکومت صنعا ء میں امداد تقسیم کرنے کے موقع پر بھگڈر میں 85 افراد جاں بحق ہوگئے .

غیرملکی میڈیا کے مطابق صنعاء کے ایک اسکول میں عیدالفطر کی آمد سے قبل مستحقین میں امداد تقسیم کی جارہی تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی .

افسوسناک حادثے میں سیکڑوں افراد کچل کر زخمی بھی ہوئے .

یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین سو 22 افراد زخمی ہوئے . جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں . زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے . حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں . جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں