وزیر خارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلیے بھارت جانے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفترخارجہ کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے بھارت جائیں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا۔
دفترخارجہ نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مناسب وقت میں اس دعوت نامے کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت جانے کی صورت میں کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 12 سال بعد یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔

Recent Posts

پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت…

12 mins ago

کراچی: صحافیوں کا کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی صحافی برادری نے کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف…

12 mins ago

انٹربینک میں ڈالرمہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں ڈالرمہنگا ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا…

17 mins ago

آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹر میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں،وزیر توانائی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ…

20 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ولی عہد نے دورہ جاپان ملتوی کردیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن…

25 mins ago

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…

32 mins ago