مسلم لیگ ن کا پنجاب الیکشن کیلیے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کا پنجاب میں عام انتخابات کے لیے کسی امیدوار کو فی الحال ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ لیگی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی فی الحال واپس نہیں لیے جائیں گے اور عدالتی فیصلے کے بعد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر غور ہو گا۔ اسی لیے عدالتی فیصلے تک پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن حصہ لے گی یا نہیں، اس حوالے سے فیصلہ پارٹی قائد نوازشریف مشاورت سے کریں گے۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں عید الفطر کے بعد پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بلائے جانے کاامکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ 14 مئی کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ کا مؤقف بڑا واضح ہے۔ کسی امیدوار کی ٹکٹ اور شیر کے نشان کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن شیڈول کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو پارٹی نشان الاٹ کرنے ہیں۔دریں اثنا پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب کے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا اور نہ ہی امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ میں ہمارا مؤقف ہے کہ 14 مئی کے الیکشن کو نہیں مانتے۔ بائیکاٹ اُس وقت ہوتا ہے جب امیدوار کاغذات واپس لے لیں۔

Recent Posts

بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان…

6 mins ago

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

14 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

21 mins ago

کوہلو،جائیداد کی لالچ میں سوتیلے بھائی جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ،شہری

کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…

27 mins ago

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے خلاف ایک اورکیس بننے کو تیار

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…

53 mins ago

فیصل آباد میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات…

1 hour ago