شادی سے قبل الیانہ ڈی کروز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد نے سب کو حیران کر دیا


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ الیانہ ڈی کروز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیانہ ڈی کروز کے اس اعلان نے سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
الیانہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں بچے کا رامپر اور دوسری تصویر میں ایک پینڈٹ ہے جس پر ’ما ما‘ یعنی ماں لکھا دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید الیانہ ڈی کروز شادی کر چکی ہیں تاہم انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
جبکہ مداحوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اداکارہ نے شادی نہ کی ہو اور وہ بچہ گود لینے والی ہوں کیونکہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی شوہر کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اور مداح اس راز کو جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں الیانہ ڈی کروز کترینہ کیف کے بھائی کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور ان کی فیملی کے ہمراہ کئی مرتبہ چھٹیاں مناتی دیکھی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بھی اب تک شادی نہیں کی ہے تاہم وہ 2 لڑکیوں کو گود لے چکی ہیں اور بالی ووڈ میں یہ رواج عام ہے۔

Recent Posts

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

4 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago