الیکشن 105 دن بعد ہوسکتے ہیں تو 205 دن بعد بھی ہوسکتے ہیں، سراج الحق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بڑی عید کے بعد الیکشن کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 105 دن بعد ہوسکتے ہیں تو 205 دن بعد بھی ہوسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ہے الیکشن ایک ہی وقت پر ہوں، مرکز اور صوبوں میں نگران حکومتیں قائم ہوں، بڑی عید کے بعد ایک تاریخ کا تعین کرلینا چاہیے، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سیاسی، معاشی بحران سے دوچار ہے، سیاسی بحران کی وجہ سے آئینی بحران بھی پیدا ہوا ہے، ان بحرانوں کا منفی اثر غریب عوام پر پڑا ہے، اس وقت مسئلہ ہے کہ الیکشن ہو اور کب ہو، غریب آدمی مر رہا ہے اور ہم ایسے مسائل میں الجھے ہیں جن کا غریب سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی لڑائیوں کی وجہ سے ماضی میں مارشل لا دیکھ چکے ہیں۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بغیر کوئی راستہ نہیں، الیکشن کے صرف دو کھلاڑی نہیں، تمام سیاسی پارٹیوں کی مرضی سے الیکشن ہوگا، الیکشن صرف پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا نہیں، الیکشن میں ہم سب حصہ لینا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

4 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago