محبت کی شادی میں 6 سال تک تشدد، ذہنی اذیت اور استحصال برداشت کیا: دانیہ انور


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ محبت کی شادی کرنے کے باوجود وہ 6 سال تک اپنے شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں۔ڈرامہ سیریل ’حبس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دانیہ انور نے پہلی بار اپنی محبت کی شادی اور طلاق سے متعلق بات کی ہے۔
حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ چھوٹی عمر میں محبت کی شادی کرنے کی وجہ سے استحصال کا نشانہ بنیں۔اداکارہ دانیہ انور نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دوست کے بھائی اور خود سے 5 سال بڑے شخص سے محض 19 سال کی عمر میں شادی کر لی تھی، یہ شادی محبت کی تھی جس کا تجربہ اور نتیجہ اچھا نہیں رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہی انہیں کچھ مسائل سامنا کرنا پڑا تھا جنہیں کم عمری کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں پائیں اور 6 سال تک تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں اور عورت ہونے کے ناطے اپنی شادی کو بچانے اور کامیاب بنانے کے لیے 100 فیصد کوششیں بھی کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔
دانیہ انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے 6 سال تک تشدد اور استحصال کرنے کے بعد طلاق لے لی جس کے بعد ان کی قریبی خواتین نے ہی انہیں بری عورت کہنا شروع کر دیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اس صدمے سے نکلنے کے لیے نفسیاتی ماہرین کی مدد بھی حاصل کی تھی جنہوں نے انہیں تشدد زدہ شادی کو بھلانے میں مدد فراہم کی۔
واضح رہے کہ دانیہ انور نے 2015 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اس وقت تک وہ ’ہیر، کہاں تم چلے گئے، دھانی، فتور، فالتو لڑکی، رسم دنیا، خلش، بیچاری نادیہ، میرا مان رکھنا، بدنصیب، ادھوری کہانی اور حبس میں اداکاری کر چکی ہیں۔

Recent Posts

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 min ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

10 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

24 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

30 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

42 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

42 mins ago