کراچی (قدرت روزنامہ)عید الفطر سے قبل بینکوں سے رقوم نکلوانے کے عمل میں تیزی آئی ہے تاہم کیش نکلوانے والے صارفین کہیں اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشان ہیں تو کہیں اے ٹی ایم رقم سے خالی ہیں۔مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر اے ٹی ایمز پر مشینز کا رقم نکالنے کا عمل بہت سست ہے۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ بعض اے ٹی ایم رقوم سے خالی ہیں جبکہ مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔
صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ عید جیسے اہم مواقع پر اکثر اے ٹی ایم خراب ہوتے ہیں یا ان میں پیسے نہیں ہوتے، اس صورتِ حال سے عید کی 5 چھٹیوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔ادھر اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے اے ٹی ایم فعال رکھیں، جن بینکوں کی شکایات ملیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…