ملک بھر میں انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں، سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں، ایک ہی وقت پر انتخابات کے لیے کسی صوبے کا مؤقف رد نہیں ہونا چاہیے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آئین میں تمام اداروں کے اختیارات لکھے ہیں، مسائل تب ہوتے ہیں جب کوئی ادارہ اپنے دائرے سے نکلے، عدالت نے جو کردار ادا کرنے کی کوشش کی وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک جانب کہتے ہیں سیاسی جماعتیں بیٹھ کر باتیں کر لیں، دوسری جانب کہتے ہیں 90 دن میں الیکشن والا فیصلہ بھی قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے مطابق فیصلے کرے لیکن پنچایت قائم نہ کرے، اس وقت دو چھوٹے صوبے نہیں چاہتے کہ پنجاب میں الیکشن پہلے ہو، ایسا ہوا تو نیا ون یونٹ قائم کرنے کی کوشش ہو گی جو سندھ کے لیے قابل قبول نہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ غیرمتنازع فیصلوں کے لیے غیرمتنازع ججز کو کیس سننا چاہیے، چیف جسٹس نے اسپیکر اسمبلی کو کہا ہے پارلیمنٹ اچھے قوانین بنائے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگر واقعی ایسا کہا گیا ہے تو یہ مناسب بات نہیں ہے، کوئی عدالت کوئی پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

20 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago