اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 5 دن کے لیے بند کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن عید کی چھٹیوں کے باعث بند کیا گیا ہے جو 21 سے 25 اپریل تک بند رہے گا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد مردم شماری کا فیلڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اب تک کی مردم شماری کے مطابق ملک کی آبادی 23 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
مردم شماری کی تاریخ میں توسیع متوقع
دوسری جانب ادارہ شماریات کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں توسیع متوقع ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان عید بعد کیا جائے گا۔ایک بیان میں حکام نے کہا کہ مختلف اضلاع میں مردم شماری کے اعداد و شمار سے ادارہ شماریات خود مطمئن نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کراچی، جیک آباد، بلوچستان دیگراضلاع میں متوقع ہے۔ادارہ شماریات کے حکام نے کہا کہ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ احسن اقبال کی عمرہ ادائیگی کے باعث نہ ہو سکا۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…