پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کودفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب

(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےیوم فضائیہ پر پاکستانی شاہینوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے،پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فضائیہ 1965ء والے جذبے سے سرشار اور دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے، ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عظیم کارناموں اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جس دلیری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، آج اسی عزم کی تجدید کا دن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمر شریف دل کے عارضہ میں مبتلا، یادداشت بھی خراب

Recent Posts

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات

گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچائی گئیں کراچی…

9 mins ago

لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی۔۔ کیا آپ اس مشہور اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)"لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی" یہ کہنا ہے ایک سوشل…

25 mins ago

قدرت کا عذاب یا کچھ اور٬ پانی کی تہہ میں موجود ناقابلِ یقین مقامات جو کبھی زمین کے اوپر ہوا کرتے تھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا کہ آپ نے اگر چند…

39 mins ago

راولپنڈی;اڈیالہ جیل میں تین حوالاتیوں کا منصوبہ بندی کے تحت جھگڑا، ایک حوالاتی زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تین حوالاتیوں کا منصوبہ بندی کے تحت جھگڑا،خود ساختہ کٹر…

52 mins ago

عدلیہ میں بنائی جانے والی پالیسز میں خواتین کی شمولیت ہونی چاہیے، جسٹس منصورعلی شاہ

صرف مرد حضرات کا عدلیہ کی پالیسی بنانا نا انصافی ہوگی، جسٹس منصور اسلام آباد…

1 hour ago

جاپان میں تیار کی جانے والی اور پاکستان میں بنائی جانے والی آلٹو میں کیا فرق ہے ؟

جاپان (قدرت روزنامہ)جاپان میں مقامی سطح پر فروخت ہونے والی سوزوکی آلٹو کو فیچرز اور…

1 hour ago