میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھیں۔۔نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کا رعونت بھرا مطالبہ


(قدرت روزنامہ) نورمقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سا منے آئی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چالان پیش کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ذاکرجعفر کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر، والدین اور دیگر ملزموں کی عدالت میں حاضری لگائی گئی۔چالان پیش کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے کیس کی سماعت کےلئے 8 ستمبرکی تاریخ مقرر کردی۔ ملزم ظاہر جعفر نے کمرہ عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ’ہماری پرائیویسی ہے، لہذا میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں:سکا ٹ لینڈ میں ہنی مون کے دوران پاکستانی دلہن کی موت کا معاملہ۔۔پولیس رپورٹ نے کیس کا رخ ہی بدل دیا ظاہر جعفر آج لمبے بالوں اور پونی کے بجائے نئے ہئیر کٹ کے ساتھ براؤن شلوار قمیص میں ملبوس تھا، جبکہ وہ پولیس اور میڈیا والوں سے انگریزی کی بجائے اردو زبان میں بات کرتے نظر آیا۔ اس سے قبل اپنی پیشیوں پر وہ کہہ چکا تھے کہ اسے اردو نہیں آتی۔ ظاہر جعفر، ان کے والد ذاکر جعفر اور تین ملزموں کے ہاتھ ایک ہی زنجیر نما ہتھکڑی سے بندھے ہوئے تھے۔ ظاہر جعفر کی باڈی لینگویج سے کچھ رعونت بھی ظاہر ہو رہی تھی جبکہ ملزمہ عصمت آدم جی برقعے میں پیش ہوئیں۔

Recent Posts

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

11 mins ago

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

6 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

6 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

6 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

6 hours ago