متحدہ عرب امارات میں کل عیدالفطر ہو گی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وسطی علاقے تمیر اور حوطہ سدیر میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے . عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی ہیں، چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا جائے گا .

واضح رہے کہ پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا ہے . متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، اس طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کل بروز جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں