وجہ کیا بنی کہ اداکا رہ اقرا عزیز نےشرمیلا فاروقی کی تنقید کا کرارا جواب دے دیا؟

(قدرت روزنامہ)اداکا رہ اقرا عزیز کا شرمیلا فاروقی کی تنقید کا کرارا جواب ۔اقرا عزیز نےاپنے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ جب یاسر حسین میری تعریف کرتے ہیں تو میں کیوں نہ کروں۔ تفصیلات کےمطابق حال ہی میں ماں بننے والی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ یاسر حسین نے ماں بننے کے سفر کے دوران میری بہت مدد کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں چاہتی ہیں کہ مرد ہماری مدد کریں اور پھر جب وہ کرتے ہیں تو، بول دو کہ اس میں فخر کی کوئی بات نہیں، برابری دونوں طرف ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:سکا ٹ لینڈ میں ہنی مون کے دوران پاکستانی دلہن کی موت کا معاملہ۔۔پولیس رپورٹ نے کیس کا رخ ہی بدل دیا پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس میں فخرکرنے کی کوئی بات نہیں، بچوں کی پرورش کی ذمہ داری صرف ماں کی نہیں بلکہ والد کی بھی ہوتی ہے۔ جس پراداکارہ اقرا عزیز نے شرمیلا فارقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاید یہ آپ کے لیے کوئی بڑی بات نہ ہو، لیکن اس مردوں کی دنیا میں جہاں وہ اپنی بیوی کی (ماں کی ذمہ داریاں نبھانے پر) تعریف نہیں کرتے، جو شوہر اور بیوی دونوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن میرے شوہر نہ صرف میری تعریف کرتے ہیں بلکہ وہ میرا بھرپور ساتھ بھی دیتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

1 min ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

20 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

39 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

49 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago