.
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے سمیت 70 افراد کے خلاف کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی اور قومی شاہرہ کی احتجاج کے دوران بندش پر مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے مورخہ 5ستمبر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سبی روڈ پرمانگی ڈیم واقعہ کیخلاف آل پارٹیز کی جانب سے دی جانے والی پہیہ جام ہڑتال کے دوران قومی شاہراہ بند کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی اپوزیشن رہنما نصراللہ زیرے سمیت70افراد کے خلاف نیو سریاب تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ پولیس کی مدعیت مین درج کیا گیا ہے مقدمہ میں 341/153/265/269 سمیت دیگر دفعات شامل کیں گئیں ہیں تاہم اب تک اس مقدمہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی . .
متعلقہ خبریں