منظم طریقہ سے صوبے کی حقیقی سیاسی قیادت کو ہٹایا گیا،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری سرد جنگ میں منظم طریقے سے صوبے کی حقیقی سیاسی قیادت کو راستے سے ہٹایا گیا شہید نواب غو ث بخش رئیسانی کی شہادت بھی انہی پالیسیوں کا تسلسل ہے، ان کے بعد صوبے اور وفاق میں آنے والی حکومتوں اور پالیسی سازوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی انہوں نے سماج میں صنعت اور زراعت کے فروغ کیلئے کوئی کردار ادا کیا۔ یہ بات انہوں نے سراوان ہاس کوئٹہ میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں سراوان ہاوس کوئٹہ میں سابق گورنر بلوچستان،سابق وفاقی وزیر وچیف آف سراوان شہید نواب غوث بخش رئیسانی کے سویں یوم پیدائش کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا اور آج لوگوں کی اکثریت ذاتی معتبری حاصل کرنے کیلئے شارٹ کٹ کا راستہ استعمال کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی نے بلوچستان کی روایتی گلہ بانی کی معیشت کو ذراعت میں تبدیل کرکے صوبے میں جدید ذراعت کو متعارف کرایا ان کے اس عمل سے صوبے کے عام لوگوں کی معیشت میں نہ صرف نمایاں بہتری آئی بلکہ لوگ معیشت میں بہتری کیساتھ علم کے زیور سے آراستہ ہوکر زندگی کی بہتر سہولیات سے مستفید ہوئے، انہوں نے کہا کہ شہیدنواب غوث بخش رئیسانی محنت کے قائل تھے وہ عملی زندگی میں محنت مزدوری کرکے لوگوں کیلئے ایک مثال بنے لوگ آج بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے محنت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔ اس جنگ کے تحت ہمارے سماج کی مثبت روایات، قومی آداب، سماجی اقدار کو منظم طریقے سے ان لوگوں کے ذریعے پامال کرایا جارہاہے جنہیں صرف اپنی ذات سے غرض ہے وہ چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی قیمت پراقتدار میں رہیں بھلے بلوچستان کے لوگ اس کی قیمت چکائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری سرد جنگ میں یہاں معاشی بدحالی، قومی روایت شکنی کیساتھ سیاسی جماعتوں، قبائلی معتبرین اور عمائدین کو نشانہ بناکر صوبے میں ایسے حالات پیدا کئے گئے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ احساس محکومی اور محرومی کا شکار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی کا 100 واں یوم پیدائش ہم سے اس عہد کا تقاضا کرتا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی اس سرد جنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے قبائلی، سماجی اور علم والے لوگ اپنا کردار ادا کریں تاکہ ریاستی مشینری کو بروئے کار لاکرجس بحران ذدہ سماج کو تشکیل دیا گیا ہے اور اس میں رہنے والے صوبے کے لو گ اپنی قومی شناخت کھوتے جارہے ہیں اس کا مقابلہ کیا جائے۔

Recent Posts

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

14 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

28 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

32 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

43 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

55 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

57 mins ago