پہلی بار اقتدار لگڑ بھگوں کی ٹولی کو دیا گیا ہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ چھوٹے قد کے بوٹ چاٹ حکومتی وزرا اپنے سے بڑے قد کے سیاسی قیادت کی قد نہ ناپے، انکی حیثیت اتنی نہیں جتنی یہ باتیں کرتے ہیں دنیا جانتی ہے کہ بازاری زبان کے استعمال میں حکومتی وزرا گلی کوچوں کے اوباشوں سے بھی بدتر ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اتحاد ٹاون کراچی میں جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت و عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

کانفرنس جمعیت علمااسلام کے صوبائی ضلعی و مقامی رہنماوں اور دیگر علماکرام نے بھی خطاب کیا . مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار اقتدار لگڑبگڑ ٹولے کے حوالے کی گئی ہے ایسے چہرے عوامی رائے کے روشنی میں نہیں بلکہ بند کمروں میں بیٹھے سلیکشن کمیٹی کے نظر کرم سے اقتدار میں آتے ہیں چیلنج کرتا ہوں ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں ان نمونوں کی کامیابی تو کجا ضمانتی بھی ضبط ہونگیں انہوں نے کہاکہ حکومتی وزرا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور دیگر قومی قیادت کے خلاف بازاری زبان کے استعمال سے باز آجائیں نہیں تو انہیں اوقات یاد دلانا اچھی طرح جانتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں