پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں اس لئے قبضہ گروپ متحرک ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں اس لئے قبضہ گروپ متحرک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سب کچھ دیا سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، 25 سال پہلے پارٹی کا آغازکیا تواس کا نام انصاف کی تحریک رکھا، سیاست میں اس لیے آیا کہ ملک کے لیے کچھ کرسکوں، خواہش تھی کہ تعلیم، صحت اورانصاف کا نظام مضبوط ہوں۔عمران خان نے کہا کہ پرویزمشرف نے
این آراودیکر سب سے بڑا جرم کیا، اب تو سارے اکٹھے ہوکر کہتے ہیں ہمیں این آراو دیں۔ ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پرعمل سے ہمارے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے، وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو۔ قانون کی بالا دستی نہ ہونے سے ہم پیچھے رہ گئے، بنگلہ دیش اوربھارت ترقی میں پاکستان سے آگے نکل گیا کیونکہ وہاں قانون ہے۔ کوئی بھی قوم قانون کی حکمرانی کے باعث آگے بڑھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، قانون کی وجہ سے برطانیہ میں قبضہ گروپ نہیں ہیں، پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں اس لئے قبضہ گروپ متحرک ہیں۔ کمزورکو طاقتورسے تحفظ چاہیے ہوتا ہے، انصاف ملنے سے معاشرہ آزاد ہوجاتا ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago