شہرقائد میں کالی گھٹائیں چھاگئیں۔۔۔متعددعلاقوں میں بارش

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے، شہر پر کالی گھٹائیں چھا گئیں، کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔کراچی کے علاقے گلشنِ حدید، پورٹ قاسم، کورنگی، ملیر، شارعِ فیصل، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا
کہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم وسطی بھارت میں موجود ہے، جس کی وجہ سے بحیرۂ عرب میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث بادل شہر میں برسے ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔اس دوران شہرِ قائد میں ہلکی اور معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ ساحلی پٹی کے علاقوں میں بھی معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

Recent Posts

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

6 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

22 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

30 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

44 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

49 mins ago

رضوان اور شاہین آفریدی کا کپتان بننے کا امکان ختم، لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی…

1 hour ago