سعودی شہزادے عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمٰن آلِ سعود انتقال کر گئے

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے شہزادے عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمٰن آلِ سعود انتقال کر گئے۔اس بات کا اعلان سعودی عری کی شاہی عدالت کی جانب سے کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔