سکا ٹ لینڈ میں ہنی مون کے دوران پاکستانی دلہن کی موت کا معاملہ۔۔پولیس رپورٹ نے کیس کا رخ ہی بدل دیا

ایڈنبرگ(قدرت روزنامہ) سکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد دلہن ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ اس 31سالہ دلہن کی شناخت فوزیہ جاوید کے نام سے ہوئی جو اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لیے ایڈنبرا گئی تھی جہاں وہ آرتھرز سیٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق فوزیہ کے شوہر کی طرف سے اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کی نظر میں مشکوک ہے اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق
یہ واقعہ خودکشی ہے، قتل ہے یا حادثہ، اس کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ ’ہولی روڈ پارک‘ پہنچیں جہاں فوزیہ انتہائی تشویشناک حالت میں پڑی تھی۔ پیرامیڈکس نے اسے بچانے کے جتن کیے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ فوزیہ برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی تھی۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فوزیہ کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک 27سالہ شخص کو مشتبہ سمجھتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو” بڑی آفر “کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے حکومت کو "بڑی آفر "کرا…

2 mins ago

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

12 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

29 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

37 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

50 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

56 mins ago