کچہ آپریشن؛ پولیس کی بڑی کارروائی میں 8 ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد


رحیم یار خان(قدرت روزنامہ) پولیس کی جانب سے جاری کچہ آپریشن کے دوران ایک بڑی کارروائی میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 17 ویں روز بھی جاری ہے۔ اس دوران کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس نے کچی لُنڈ میں دلانی اور عمرانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 3 جدید کلاشنکوف، رپیٹرز ، متعدد میگزینز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ علاقے میں پولیس کی پیش قدمی تاحال جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دلانی اور عمرانی گینگ نے کچی لُنڈ میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جہاں سے وہ سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے تھے ۔ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کچی لُنڈ میں انٹری کے لیے کشتیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ کچہ کے مختلف علاقوں میں پولیس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
پولیس کے گرینڈ آپریشن میں اب تک 3 ڈاکو ہلاک اور 28 سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں بھاری ہتھیار ، راکٹ لانچر، لانگ مشین گن، ہینڈ گرینیڈز، درجنوں شارٹ مشین گنز اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بورز کی گولیاں و بارود برآمد ہوا ہے۔
کچے کے اغوا کاروں اور ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کرکے ریاست اور قانون کی حکمرانی قائم کرتے ہوئے پولیس کیمپس قائم کردیے گئے ہیں ۔ آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید آپریشن کی نگرانی جب کہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل پولیس فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں ۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

28 mins ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

41 mins ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

60 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

1 hour ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

1 hour ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

2 hours ago