محنت رنگ لائی۔۔۔۔ساحل پر پھنسے جہاز کو بلآخر گہرے پانیوں میں کھنیچ لیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ساحل پر 21جولائی سے پھنسے کارگو جہاز کو آخر کار 49 روز کی محنت کے بعد گہرے پانیوں میں کھینچ لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جہاز کو دو کلومیٹر گہرے پانے میں کھینچ لیا گیا ہے ۔ شپنگ حکام کا کہناتھا کہ اب جہاز کو نکالنا ممکن ہے، جہاز ساحل سے 1800 میٹر دور اونچی لہروں تک چلا گیاہے ، انجن کو سٹارٹ کر دیا گیاہے اور کارگو جہاز تیزی سے گہرے سمند ر کی جانب بڑھ رہاہے ، جہاز فلوٹنگ پوزیشن پر آ چکا ہے ۔

کیپٹن نے بتایا ہےکہ غیر ملکی کارگو جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ واضح رہے کہ کنٹینروں سے لدا بحری جہاز 21 جولائی کو سی ویو کے ساحل پر ریت میں پھنس گیا تھا۔ خراب موسم کے باعث جہاز کے لنگر خراب ہوئے اور اس نے آہستہ آہستہ کم گہرے پانی کی جانب بڑھنا شروع کر دیا اور آخر کار ساحل پر آ کر پھنس گیا۔ جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن 9 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔ 24 اگست کو آپریشن رسہ ٹوٹنے کے باعث کامیاب ہوتے ہوتے ناکام ہو گیا تھا۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جہاز کو نکالنے کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں تاہم ستمبر میں ہوائوں کا رخ تبدیل ہونے تک کا انتظار کیا جائے گا جس سے آپریشن میں مدد ملے گی۔ خیال رہے جہاز نکالنے کے آپریشن پر اب تک 5 کروڑ روپے سے زائد کا سرمایہ خرچ ہوچکا ہے، سرمایہ ری فلوٹ کرنے والی کمپنی سی میکس نے خرچ کیا۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

17 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

27 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

46 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago