لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہی دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن کے حوالے سے اہم مشاورت کی ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کا معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور قانونی ماہرین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…