میرے حق مہر میں میرے شوہر نے مجھے جو دیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔۔۔ دنیا کی کچھ خوش نصیب دلہنوں کا احوال
تفصیلات کے مطابق دولہا نے دلہن کو اپنے ہاتھ سے لکھا قرآن کا نسخہ پیش کر دیا جو کہ اس کی اپنی بیوی سے محبت کا ثبوت تھا- 3: سو کتابوں کا تحفہ حالیہ دنوں میں ہندوستان کے شہر کیرالہ میں اعجاز حاکم نامی لڑکے کی شادی جب عجنا نظام نامی لڑکی سے ہوئی تو اس نے اپنی بیوی کو حق مہر کے طور پر سو کتابوں کا تحفہ دیا- اس حوالے سے اعجاز کا یہ کہنا تھا کہ اس کی ہونے والی بیوی نے اس کو بتایا تھا کہ وہ یہ سو کتابیں پڑھنے کی خواہشمند ہے مگر پیسوں کی کمی کے سبب نہیں پڑھ سکی- تو اس لیے اس کے شوہر نے شادی کے موقع پر بیوی کو ان ہی سو کتابوں کا تحفہ مہر میں دے ڈالا جو وہ پڑھنے کی خواہشمند تھیں- 4: یتیم بچوں کے ساتھ زندگی کا آغاز حال ہی میں سوشل میڈيا پر سمیعہ اور عماد نامی ایک نو بیاہتا جوڑے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جنہوں نے اپنی شادی پر مہمانوں کو بلانےکے بجائے خود ان کے پاس جانا بہتر سمجھا- اور اپنے ولیمے کی دعوت یتیم خانے کے ان بچوں کو دی جن کو اس معاشرے میں کوئی نہیں پوچھتا . انتہائی سادے سے لباس میں ملبوس یہ دولہا دلہن یتیم بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سادگی سے بیٹھ کر کھانا کھایا اور معاشرے کے سب لوگوں کے لیے مثال پیش کی- . .