سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خصوصی رعایت؟شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خصوصی رعایت؟شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن (جوازات) نے مملکت آنے کے خواہشمند افراد کیلئے وضاحت پیش کی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا تھا کہ سعودی عرب آنا چاہتا ہوں، کیا کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی ہے یا پھر کوئی رعایت موجود ہے؟۔محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اگر مملکت سے ایسے
​​​​​​​ ممالک گئے جہاں سفری پابندی عائد ہے تو وہاں سے دوبارہ سعودی عرب لوٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہے۔پابندی زدہ ممالک سے سعودی عرب براہ راست آنے کے لیے اقامہ ہولڈرز کو مذکورہ بالا اصول پر عمل کرنا ہوگا۔جوازات نے یہ بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ایسے مسافر جو سفری پابندی کا شکار ممالک جانا چاہتے ہیں تو انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی جس کے بعد ہی وہ مذکورہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔ایسے سعودی اقامہ رکھنے والے مسافروں پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکام نے اب بھی چند ممالک پر سفری پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

Recent Posts

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے درخواست گزار کو 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت…

1 min ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو” بڑی آفر “کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے حکومت کو "بڑی آفر "کرا…

7 mins ago

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

17 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

34 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

42 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

55 mins ago