پاکستان کا بھارت میں شنگھائی تنظیم وزرائے دفاع اجلاس میں ورچوئل شرکت کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے . وزرائے دفاع کا اجلاس 27 اور 28 کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا .

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کریگا . پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچؤلی کریں گے .
واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کریگا، بھارت نے اس سال مئی میں گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے .
بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا . شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں