محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس نئے سسٹم کے تحت کراچی میں جمعرات سے بارشیں ہوسکتی ہیں . ڈائریکٹرمحکمہ موسمیا ت سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیاہے، ہوا کےکم دباؤ کا رخ مغرب کی جانب ہے . سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں جس کے پیش نظر 9 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے اور 10 ستمبر کے بعد ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہےجس کے سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم 8 ستمبر کو صبح و رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے . اسی دوران 8 ستمبر تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعرات سے مزید بارشیں ہونے کی پیش گوئی کردی ہے . کراچی میں خوب برسنے والا سسٹم تو ختم ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں بارش برسانے والے ہوا کے ایک اور کم دباؤکے سسٹم کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے .
متعلقہ خبریں