ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، گندم کی 6300 بوریاں برآمد


کامونکے / حافظ آباد(قدرت روزنامہ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پاسکو کی جانب سے گندم اسمگنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جب کہ مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران گندم کی 6300بوریاں برآمد کی گئیں جبکہ گندم پشاور اسمگل کرنے والے 3 ٹرک پکڑ ے گئے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی زخیرہ اندوزوی اور اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
زونل منیجر پاسکو مکرم جاوید نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پاسکو کی جانب سے کالیکی،بھوبھڑہ،مدینہ شوگر ملز چوک،ساون پورہ اور فتح پور کے علاقوں سے گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی ناکام بناتے ہوئے گندم سے بھری سات گاڑیاں پکڑ لی گئیں،گاڑیوں پر لوڈ گندم کی تقریبا 3100بوریاں بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی گاڑیاں اور گندم قریبی پاسکو سنٹرز زمنتقل کر دی گئیں ہیں۔دولیکی بائی پاس پنڈی بھٹیاں کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی ذخیرہ کی جانے والی 1200بوری گندم بھی قبضہ میں لیکر پاسکو سنٹر منتقل کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

12 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

7 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago